مکہ مکرمہ ..... ادارہ سقیازم زم کی جانب سے حرم شریف میں حجاج کرام کا استقبال آب زم زم سے کیا جارہا ہے ۔ حجاج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے حکمرانوں نے میزبانی کا حق ادا کردیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امور حرمین شریفین کے ادارے کے تعادن سے حرم مکی الشریف میں آنے والے حجاج کو خوش آمدیدکہتے ہوئے انہیں خصوصی بوتلوں میں آب زم زم فراہم کیا جارہا ہے ۔ ادارہ سقیاز مزم کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ حجاج کو خوش آمدید کہنے والے کارکنوں کو خصوصی جیکٹس فراہم کر دی گئی ہیں جن میں آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں رکھی ہیں ۔ اہلکاروں کے متعدد یونٹس تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ ہر یونٹ 2 افراد پر مشتمل ہے۔ ایک اہلکار ٹرے میں آب زم زم کی بوتلیں اٹھاتا ہے جبکہ دوسرا ہر آنے والے حاجی کو خوش آمدید کہتے ہوئے اسے ز مز م پیش کرتا ہے ۔ حجاج کرام کی جانب سے استقبال کی اس روایت کو سراہا جارہا ہے ۔