لاہور... سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ، اقامہ سب بہانہ ہے۔ نواز شریف نشانہ ہے۔ عوام 17ستمبر کو ووٹ کے لئے نکلیں اور نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا جواب دیں۔ مریم نواز نے کرشن نگر اور ابدالی چوک میں مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے موجود تھی۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام17ستمبر کو نکلیں اور دنیا کو بتائیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ منظور نہیں۔ لاہور نواز شریف کی نا اہلی کو نہیں مانتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ کو بیمار چھوڑ کر عوام کے پاس آئی ہوں ۔ اپنی والدہ کا سلام لیکر حاضر ہوئی ہوں۔ بتائیں کیا نواز شریف کی نااہلی منظور ہے؟ اگر نااہلی منظور نہیں تو 17ستمبر کو باہر نکلو اور دنیا کو بتا دو کہ ظلم اور نااہلی کو نہیں مانتے، 17ستمبر کو بتا دو کہ لاہور نواز شریف کی نااہلی کو نہیں مانتا۔17ستمبر کو شیر اور لاہور بولے گا۔ اپنی بیٹی، بہن کا مان رکھنا، بتا دینا کہ ووٹ نواز شریف کا ہے۔