ہیلسنکی ..... فن لینڈ کے ایک اسکول نے سعودی اساتذہ کے اعزازمیںسعودی پرچم بلند کیا۔ سعودی اساتذہ سہ ماہی تربیتی کورس کےلئے فن لینڈ پہنچے ہوئے ہیں۔ ایک سعودی استاد ایمن الحاسری نے تربیتی پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ اسکی بدولت سعودی عرب اور فن لینڈ کے اساتذہ کے درمیان ثقافتی ربط و ضبط پیدا ہوگا۔