Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف انگور میلے کا افتتاح کل ہوگا

طائف .... کمشنر طائف عبداللہ الفیفی کل جمعرات کو طائف انگور میلے کاا فتتاح کرینگے۔ اس میں انگوروں کے باغات کے مالکان اور صارفین بڑے پیمانے پر حصہ لیں گے۔ گزشتہ برس پہلی مرتبہ طائف میں انگور میلہ شروع کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر عوامی طائفے اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ تلواروں کا رقص بھی پیش کیا جائیگا۔ مملکت کے مختلف علاقوں سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی میلے میں شرکت کرینگے۔
 

شیئر: