Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا کے حوالے سے سعودی عرب کے بیان کی حمایت کرتے ہیں ،قاری عثمان

 شیر خوار بچوں کو نیزے میں پرو کر دہکتی آگ میں پھینکا جارہا ہے ، نائب امیر جے یوآئی صوبہ سندھ
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) جمعیت العلمائے اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہاہے کہ برما میں مسلمانوں پر دہشت و بربریت کا جو بازار گرم کیا گیا ہے اس کی مثال انسانی تاریخ میںنہیں ملتی ۔ سعودی عرب کی جانب سے روہنگیا کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اقدام مستحسن ہے ۔ وہ حج کی ادائیگی کے بعدٹیلی فون پر اردونیوز سے گفتگو کر رہے تھے ۔ قاری محمد عثمان نے مزید کہاجمعیت العلمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے 8 تا 15 ستمبر ہفتہ احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میںحقوق انسانیت کے علمبردار اس عظیم سانحہ پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ کیا عالمی ضمیر مردہ ہو چکا ۔ قبل ازیں انہو ںنے مکہ مکرمہ میں روہنگیا علماءکونسل ارکان برما کے صدر شیخ عبدالحی اورجنرل سیکریٹری حسین احمد ارشاد کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہاکہ برمی فوج اور حکومت روہنگیا مسلمانو ںپر جس طرح کا ظلم و ستم ڈھا رہی ہے وہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ۔ برمی مسلمانوں کو جس بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔ شیر خوار بچوں کو نیزوں میں پرو کر دہکتی آگ میں پھینکا جارہا ہے ۔ خواتین کی اجتماعی آبرو ریزی کی جارہی ہے اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہیں ۔ آخر کب تک خاموشی رہے گی ؟ آج برما میں جو کچھ ہو رہا ہے صرف اس لئے کہ وہ حق کاکلمہ پڑھتے ہیں ۔ برمی مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کےلئے جے یوآئی ہر محاذ پر آواز بلند کرے گی ۔

شیئر: