شارجہ میں مقیم ایشیائی خاندان نے اجتماعی خود کشی کیوں کی؟
شارجہ: شارجہ میں ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے خاندان کے 3افراد نے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی جبکہ خاندان کے دو افراد نے رگیں کاٹ لیں۔ شارجہ پولیس کے مطابق 55شخص، اس کی 52سال بیوی اور19سالہ بیٹے نے 7ویں منزل پر واقع پر اپنے گھر سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی جبکہ 17اور16سالہ بیٹیوں نے اپنی رگیں کاٹ لیں تاہم انہیں بچالیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایشیائی خاندان وزٹ ویزے پر آیا تھا اور 9ماہ پہلے ان کا ویزہ ختم ہوگیا تھا۔ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا تاہم اجتماعی خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ الامارات الیوم اخبار کا کہنا ہے کہ بچ جانے والی دونوں لڑکیوں سے معلوم کیا جائے گا کہ آخر انہوں نے ایسا کیوں کیا۔