Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری طوفان ارما کی شدت میں غیر معمولی اضافہ

    واشنگٹن۔۔۔۔۔۔شمالی بحر اوقیانوس میں اٹھنے والا طوفان ارما بحیرہ کیریبیئن کے شمال مشرق میں واقع جزائرکے قریب پہنچ گیا ہے۔کیٹگری 5 اس طوفان کے راستے پر بحیرہ کیربیئن میں واقع غیر الحاق امریکی علاقے پورٹو ریکو اور امریکی ورجن جزائر آ رہے ہیں جن  میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور امریکی ریاست فلوریڈا کے کئی ساحلی علاقوں سے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے یہاں بھی ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارما سے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔ اس وقت 280 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ  مختلف جزائر سے ٹکرانے کے بعد 18 انچ تک بارش  ہونے  کا اندازہ لگایا گیا ہے اس کے علاوہ سمندری لہریں 12 میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔

شیئر: