نادار افریقی کی بے مثال ایمانداری
الجبیل .... الجبیل میں پٹرول اسٹیشن پر کام کرنے والے گنی کا وہ حاجی جس نے فلپائنی حاجی کے 6ہزار ریال اور پاسپورٹ نومسلم حاجیوں کے دعوتی کیمپ کے حوالے کرکے امانت داری کی روشن مثال قائم کردی ،اس سے پوچھا گیا کہ تم یہ رقم چھپا سکتے تھے پھر کیوں پیش کردی؟ کہنے لگا: منیٰ شیطانوں کو کنکریاں مارنے آیا تھا، انہیں اس بات کی کیسے اجازت دیتا کہ وہ مجھے کنکریاں ماریں۔