Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورانس کے 2چاند ٹکرائیں گے

نیویارک.... ماہرین فلکیات نے انکشا ف کیا ہے کہ نظام شمسی کے ساتویں سیارے یورانس کے 2چھوٹے چاند جنہیں سیارچے بھی کہا جاتا ہے 10 لاکھ سال بعد ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں گے کیونکہ ان چھوٹے چاندوں کی کشش ثقل کے نتیجے میں یورانس کے گرد بنی ہوئی بیضوی رہگزر بتدریج خراب اور دشوار گزار ہوتی جارہی ہے۔ واضح ہو کہ یورانس کا مدار نیپچون اور زحل کے درمیان واقع ہے اور اسکی ایک گردش 84سال میں مکمل ہوتی ہے۔ سردست یہ دونوں ہی ایک دوسرے سے 18ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں مگر انکی رفتار ناقابل یقین حد تک بیحد سست ہے۔ ماہرین فلکیات نے نئی تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ان کا درمیانی فاصلہ آئندہ 10لاکھ سال میں یقینی طور پر ختم ہوجائیگا اور وہ متصادم ہوجائیں گے۔ یہ تحقیقی رپورٹ ناسا کی طرف سے جاری ہوئی ہے جبکہ اسکی تیاری کا سہرا یونیورسٹی آف ایڈاہو کے سائنسدانوں اور ماہرین فلکیات کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

شیئر: