کراچی ... کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پولیس نے مغوی تاجر مسعود فیروز کو بازیاب کرا لیا ۔کارروائی کے دوران 2 اغوا کار ہلاک ہوگئے۔سی پی ایل سی کے چیف زبیر حبیب نے ایک بیان میں کہا کہ مسعود فیروز کو بہادر آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ اغواکاروں نے 15 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ مغوی کے اہل خانہ نے سی پی ایل سی اور پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس نے گلشن حدید میں اغواکاروں کے ٹھکانے کی معلومات حاصل کیں اور نگرانی کا عمل شروع کیا ۔ ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیاتو ملزمان نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں2 اغوا کار مارے گئے جبکہ مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔