وہیل بگلوں کا شکار کرنے لگیں
الاسکا۔۔۔۔حضرت انسان تو اپنے منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کیلئے روزانہ ہی نئی نئی چیزیں کھانے کی تلاش میں رہتا ہےلیکن جانور بھی پیچھے نہیں۔ الاسکا میں کبڑی وہیل یوں تو مچھلیاں کھاکر پیٹ بھرتی ہیں لیکن اب انہوں نے بھی مچھلیوں کی جگہ سمندری بگلے شکار کرنا شروع کردیئے۔ ان وہیلز کے جسم پر بلبلے جیسی چیزیں ہوتی ہیں جنہیں کھانے کیلئے بگلے ان پر غوطہ لگاتے ہیں یہی وہ وقت ہوتا ہے جب وہیل پانی سے نکل کر انہیں ہڑپ کرجاتی ہیں اور یوں یہ بگلے اس کی خوراک کا حصہ بن جاتے ہیں۔2ماہی گیروں نے اس کی تصاویر اتار کر ویب سائٹ پر ڈالی ہیں۔جب بھی یہ وہیل پانی پر تیرتی ہیں بگلے ان بلبلوں کو خوراک سمجھ کر نیچے آتے ہیں۔ انہیں یہ خبر نہیں ہوتی کہ اس طرح وہ اپنی موت کو دعوت دیتے ہیں۔