Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام سے داعش کا صفایا کرنا اہم ہے، روس

    ماسکو ۔۔۔۔روس کی فوج کے  جنرل سرگئی روڈس کوئی  نے کہا ہے کہ  ہماری فضائیہ   کے تعاون سے  شامی فوج نے  ملک کے وسطی و مشرقی علاقوں میں  داعش کو کافی  بھاری نقصان  پہنچا یا ہے۔  جنرل سرگئی روڈس کوئی  نے کہا ہے کہ  ہماری فضائیہ   کے تعاون سے  شامی فوج نے  ملک کے وسطی و مشرقی علاقوں میں  داعش کو کافی  بھاری نقصان  پہنچا یا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  گزشتہ دو ہفتوں کے  دوران   شام کے وسطی و مشرقی علاقوں  میں داعش  کو کافی نقصان پہنچایا گیا ہے  جس کے نتیجے میں  شامی فوج نے  480 مربع کلومیٹر کا   وسیعی علاقہ   اپنے قبضے میں لیتے ہوئے  59 بستیوں  کو دہشت  گردوں سے پاک کر دیا ہے۔روسی جرنیل نے مزید کہا کہ  دیر الزور   پر قبضہ  اہمیت کا حامل ہے     جو کہ   ماضی کی تمام  فتوحات  پر حاوی   ہے۔

شیئر: