Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار میں صحافی کو سر بازار گولی ماردی گئی، حملہ آور گرفتار

پٹنہ۔۔۔۔۔۔ ابھی کرناٹک کی معروف صحافی گوری لنکیش کا قتل ہوئے2دن ہی گزرے ہیں کہ بہار کے ضلع ارول میں مشہور صحافی پنکج مشرا کو گولی مار دی گئی جو اس وقت زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہندی روزنامہ راشٹریہ سہارا کے صحافی پنکج مشرا جب اپنے گاؤں جا رہے تھے اسی وقت باشی علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار2لوگوں نے ان پرفائرنگ کردی ۔2 گولیاں ان کی پیٹھ پرلگیں۔موقع پر موجودمقامی لوگوں نے زخمی حالت میں انھیں پٹنہ میڈیکل کالج میں داخل کرادیا۔ پولیس دونوں حملہ آوروں کی شناخت کر لی تاہم صرف ایک کی گرفتاری عمل میں آ سکی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کا نام امبیکا مہتو اور کندن یادو ہے جس میں کندن یادو کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ امبیکا مہتو کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

شیئر: