Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب مطالبات قطر کی خودمختاری کےخلاف ہیں، آل ثانی

دوحہ....قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان آل ثانی نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امیر قطر سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے یہ اطمینان دلایا ہے کہ امریکہ خلیجی ممالک کے ساتھ قطری بحران ختم کراکر ہی دم لے گا۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر نے امیر قطر کو امیر کویت کے ساتھ سربراہ کانفرنس کے نتائج سے بھی مطلع کیا۔ کویتی وزیر خارجہ نے توجہ دلائی کہ قطری قیادت کویت کی ثالثی کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے تاہم گفت و شنید کا طریقہ¿ کار متعین کرنے کی کوشش ضروری ہے۔ جہاں تک عربوں کے 13مطالبات کا تعلق ہے تو ان سے قیادت کی خود مختاری مجروح ہورہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عرب ممالک کو قطر کے خلاف اقدامات واپس لینا ہونگے ۔ یاد رہے کہ امیر کویت نے ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ قطر نے چاروں عرب ممالک کے تمام 13مطالبات قبو ل کرلئے ہیں۔
 

شیئر: