کویت....کویتی دفتر خارجہ نے واشنگٹن میں قطری بحران سے متعلق امیر کویت کے بیان پر انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہناہے کہ سعودی عرب ، امارات، بحرین اور مصر نے جو بیان جاری کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ چاروں ممالک قطر کے ساتھ برپا تنازع ختم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار کا کہناہے کہ ہمیں عرب ممالک کے بیان کی قدر ہے۔ کویت نے اس حوالے سے جو کامیابی حاصل کی ہے اس میں سعودی عرب ، امارات ، مصر اور بحرین کی قیادت کی امن پسندی کے جذبے کا بڑا دخل ہے۔