Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت کی ثالثی مسترد کرنے پرقطر کے خلاف اظہار برہمی

ریاض .... 14ستمبر کو لندن میں منعقد ہونے والی کانفرنس ”قطر عالمی امن و استحکام کے تناظر میں “ منظم کرنے والے ادارے نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ قطری حکام نے امیر کویت کی ثالثی کو سبوتاژ کردیا۔ ادارے نے انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک اورقطر کے در میان قائم بحران کو ختم کرانے کیلئے امیر کویت کی انتھک جدوجہد پر انہیں خراج شکر و تحسین پیش کیا۔ ادارے کا کہناہے کہ ہمیں قطری حکام کی طرف سے امیر کویت کی ثالثی کو سبوتاژ کرنے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ادارے کاکہناہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پرسکون ماحول میں مشورے کا زمانہ کبھی نہ لوٹنے کیلئے لد چکا ہے۔ قطر کے غیرت مند عوام نے اپنا موقف پیش کردیا ہے اور اب وہ جبر و قہر کے نظام کو اپنے اوپر مسلط رکھنا پسند نہیں کرینگے۔
 

شیئر: