Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز پر اعتراضات؟

 
اسلام آباد... احتساب عدالت نے شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز پر اعتراضات کرتے ہوئے انہیں نامکمل قرار دیا ہے تاہم ترجمان نیب نے بتایا کہ4 ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع کرائے اور تمام ریفرنسز کو قبول کرلیا گیا ۔عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔واضح رہے کہ اطلاعات تھیںکہ احتساب عدالت کے رجسٹرارنے ابتدائی اسکروٹنی کے بعد ریفرنسز کو نامکمل قرار دیا ہے۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز 4 ریفرنسز کی منظوری دی تھی ۔ 3 ریفرنسز شریف خاندان اور ایک وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ہے۔ احتساب عدالت کے رجسٹرار نے ریفرنسز وصول کرنے کے بعد ان کی جانچ پڑتال کی ۔ نیب حکام کو ہدایت جاری کی کہ ریفرنسز پر اعتراضات دور کئے جائیں۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے خلاف 3 ریفرنسز میں نیب کی دفعہ 9 اے لگائی گئی ہے ۔یہ دفعہ غیر قانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے۔اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں دفعہ 14 سی لگائی گئی ، یہ دفعہ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے۔ مریم نوازکے خلاف ریفرنس میںجعلی دستاویزات دینے پر الگ سے شیڈول دوم کا حوالہ دیا گیا ہے ۔مریم نواز کے خلاف تحقیقات کو نقصان پہنچانے کی دفعہ 131 اے بھی ریفرنس میں شامل کی گئی ہے۔

 

شیئر: