Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس، نظرثانی اپیل کی سماعت منگل کو ہوگی

اسلام آباد... سپریم کورٹ میں پانامہ کیس نظر ثانی اپیل کی سماعت 3 رکنی بنچ منگل 12 ستمبر کو کرے گا۔ نظرثانی اپیل سماعت کیلئے چیف جسٹس کی جانب سے مقرر کی گئی ہے۔ 3رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل کریں گے۔ دیگر ارکان میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہونگے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، انکے بچوں اور اسحاق ڈار نے نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ منے 28 جولائی کو پانا مہ کیس میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔ نیب کو احکامات جاری کئے تھے کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف 6 ہفتوں کے دوران ریفرنسز دائر کئے جائیں۔

 

شیئر: