منامہ.... بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل ثانی نے واضح کیا ہے کہ قطر نے امیر کویت کی پریس کانفرنس ختم ہوتے ہی شرائط کا راگ الاپنا شروع کر دیا۔قطری حکام انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کے مطالبات پورے کرنے کیلئے گفت و شنید پر زور دے رہے ہیں اور مکالمے کی راہ میں رکاوٹیں بھی کھڑی کر رہے ہیں ۔ امیر کویت نے دل سے یہ بات کہی تھی کہ خطے کا استحکام سب کے مفاد میں ہے ۔ انہیں یہ بات بھی اچھی طرح سے معلوم ہے کہ فوجی سرگرمیوں میں شدت سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کی طرف سے نہیں بلکہ قطر کی جانب سے برتی گئی ۔ قطر واحد ملک ہے جس نے خارجی افواج کیلئے اپنے ملک کے دروازے کھولے ۔