بغداد.... عراق کے مذہبی پیشوا مقتدی الصدر نے ’’وطن عزیز کو بچانے کیلئے ‘‘ 10لاکھ مظاہرین کو کال دیدی ۔ انہوں نے مظاہرے کی تاریخ متعین نہیں کی ۔ البتہ قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ہمیں آئندہ مرحلے میں امن و امان کی حفاظت کرنا ہے ۔ آپ لوگوں نے ہمیشہ ہماری اپیل پر لبیک کہا ہے اور مظاہرے میں نظم و ضبط کا اہتمام برتا ہے ۔ مقتدی الصدر نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ النجف میں مکتبہ الحوزویہ اورسرایا السلام سمیت ان کے تحت 4ادارے ہیں ۔ یہ سب وفاقی حکومت کے سائبان تلے جمع ہوں گے ۔