Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی بحران حل کی طرف، شیخ تمیم نے ولی عہد سے رابطہ کرلیا

ریاض: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امیر قطر شیخ تمیم نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ امیر قطر نے باہمی اختلافات کو افہام وتفہیم سے حل کرنے اور مفاد عامہ کے تحفظ کے لئے انسداد دہشت گردی کے علمبردار ممالک کے ساتھ ایک میز پر بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امارات، بحرین اور مصر کے ساتھ مشاورت کے بعد سعودی عرب تفصیلات کا اعلان کرے گا۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: