Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے پور میں ہنگامے، کرفیو نافذ

نئی دہلی .... جے پور میں تصادم کے بعد ایک پولیس والے کی ہلاکت اور 10افراد کے زخمی ہونے کے بعد ہفتے کو 4تھانوں کی حدود میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ یہ فساد اس وقت شروع ہوا تھا جب ایک پولیس اہلکار نے مبینہ طورپر ایک خاتون اور اسکے شوہرپر تشدد کیا تھا۔ کرفیو زدہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی جبکہ اسکول بھی بند کردیئے گئے۔ جے پورکے پولیس کمشنر نے بتایا کہ گزشتہ شب پولیس کانسٹیبل اور موٹر سائیکل پر سوار جوڑے کے درمیان تو،تو میں ، میں ہوئی جس کے بعدمقامی لوگوں اور پولیس میں جھڑپ ہوئی۔ کانسٹیبل نے اس جوڑے کو مارا پیٹا تھا جس کے بعد لوگ وہاں جمع ہوگئے اورانہوں نے گاڑیوںکو آگ لگادی۔ ایمبولینس اور پولیس جیپ بھی نذر آتش کردی۔ 21 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ جب صورتحال کنٹرول سے باہر ہوئی تو پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔ جس میں ایک رئیس نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ دہلی آگرہ روڈ جو جے پور سے ہوکر گزرتی ہے وہاں ٹریفک روک دی گئی ہے۔ راجستھان کانسٹیبلری سمیت سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ، ہوم گارڈ کے جوان، فساد زدہ علاقے میں تعینات کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: