مظفر آباد.... لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پھر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ہے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ ہندوستانی فورسز نے ہفتے کی صبح راولاکوٹ کے بٹل سیکٹر میں شہر ی آبادی کو نشانہ بنایا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔ پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔