سرسا، ہریانہ.... گرمیت سنگھ کے ڈیرہ سچا سودا میں چھاپے کے دوران غیر قانونی دھماکہ خیز سامان بنانے والی فیکٹری اور 2خفیہ سرنگیں ملی ہیں۔ ایک سرنگ گرمیت کی رہائش سے خواتین کے ہاسٹل تک جاتی تھی۔ چھاپے کے دوران دھماکہ خیز مواد کے 85کارٹن ملے ہیں۔ اسکے پیرو کاروں نے کہا کہ یہ کارٹن آتشبازی بنانے کیلئے رکھے گئے تھے۔ فیکٹری سربمہر کردی گئی ہے اور ایک فارنسک ٹیم اسکا جائزہ لے رہی ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی فیکٹری پرڈیرہ کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایک اور سرنگ کا پتہ لگایا گیا ہے جو ڈیرہ سے 5کلو میٹر دور تک کھودی گئی تھی اور خیال ہے کہ یہ فرار کا راستہ تھا۔ چھاپہ مار ٹیم کو سیکڑوں جوتے، ڈیزائنر کپڑے اور گرمیت کے رنگ برنگے کیپ ملے ہیں۔ ٹیم نے گزشتہ روز ڈیرے پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے50 وڈیو ز بھی ملی ہیں۔امن وامان کیلئے سرسا میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی۔