کراچی ...کراچی کے ساحلی تفریحی مقام ہاکس بے پر ہفتے کی شام نہاتے ہوئے12فراد ڈوب گئے۔ 10 کی نعشیں نکال لی گئیں۔2 کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد پکنک منانے آئے تھے۔اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوںمیں مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید غوطہ خوروں کو طلب کرلیا گیا ۔ہاکس بے پر پکنک کے لئے آنے والوں کو وارننگ دی گئی تھی۔ 144 کے مطابق سمندر پر نہانے پر پابندی بھی عائد ہے۔