Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ،ایکدوسرے کو بچاتے ہوئے12افراد ڈوبے

کراچی...کراچی کے ساحلی تفریحی مقام ہاکس بے پر پکنک کے دوران ڈوبنے والے تمام12 نعشیں نکال لی گئیں۔ خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ہاکس بے پر پکنک کے لئے آنے والوں کو وارننگ دی گئی تھی۔ 144 کے مطابق سمندر پر نہانے پر پابندی بھی عائد ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے زیادہ تر افراد ایک دوسرے کو بچانے کی کو شش میں سمندر کی بے رحم لہروں کی نذر ہوئے ۔ ڈوبنے والوں میں 4 خواتین شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق ناظم آباد اور نارتھ ناظم آبادسے ہے۔ ایک خاندان کے افراد پکنگ منانے آئے تھے۔ متاثرہ فیملی کو پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے آگے جانے سے منع کیا تھا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ تھی۔ کیا ساحل پر رہنمائی کے لئے سائن بورڈ لگے ہوئے تھے۔ عملہ تعینات تھا۔ واقعہ کیسے پیش آیا۔ تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعلیٰ نے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ سے صدمہ پہنچا ہے۔ لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
 

 

شیئر: