ریاض..... محکمہ کسٹمز نے کہا ہے کہ مملکت آنے والا ہر مسافر ذاتی استعمال کیلئے 200سگریٹ اپنے ساتھ لا سکتا ہے۔ اس سے زیادہ تعداد پر منتخب اشیاءپر لاگو ہونے والا ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ محکمہ کسٹمز نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر ذاتی استعمال کے لئے مقررہ تعداد تک سگریٹ لا سکتا ہے۔ جس پر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا تا ہم اس سے زیادہ تعداد میں سگریٹ لانے پر مسافر کو ائیرپورٹ پر ہی منتخب اشیاءپر لاگو ہونے والا ٹیکس دینا ہو گا۔ ٹیکس کی رقم کا تقرر سگریٹ کی نوعیت اور مقامی مارکیٹ میں فروخت کے حساب سے ہوگا۔