Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9فلپائنی تارکین زہر خورانی کا شکار

عسیر.... سراة عبیدہ کے ایک نجی مرکز میں کام کرنے والے 9فلپائنی تارکین زہر خورانی کا شکار ہو گئے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب انہیں سراة عبیدہ ایمرجنسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ عسیر محکمہ صحت کے ترجمان عبدالعزیز بن یحییٰ آل شایع نے کہا ہے کہ زہر خورانی کا شکار ہونے والے کارکنوں کو طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ زہر خورانی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ 

شیئر: