Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہاں ”سڑک“ ختم ہوئی، ” سڑک2“ وہیں سے شروع ہو گی

پوجا بھٹ اپنے والد کےساتھ مل کر”سڑک“ کے دوسرے حصے پر کام کریں گی 
بالی وڈ اداکارہ اور ہدایت کارہ پوجا بھٹ اپنے والد مہیش بھٹ کےساتھ مل کرماضی کی کامیاب فلم ”سڑک“ کے دوسرے حصے پر کام کریںگی ۔ اداکارہ نے ”سڑک 2“ بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا اور اب ان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ سے اس بات کی تصدیق بھی ہوگئی ہے ۔پوجا بھٹ نے اپنے والد کی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ اعلان کیا کہ ”سڑک 2“ کے اسکرپٹ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے کئی ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کیا جن میں سے ایک ہیش ٹیگ میں سنجے دت کا نام شامل تھا جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ وہ بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں سنجے دت نے کہا تھا کہ اگرکبھی ” سڑک 2“ بنائی گئی تو میں اس میں کام ضرور کرنا چاہوں گا۔پوجا بھٹ نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی واضح کیا تھا کہ” سڑک2 “پہلے حصے کا ریمیک نہیں ہوگی اور نہ ہی ان کی بہن عالیہ ان کا کردار ادا کریں گی البتہ” سڑک2“ وہیں سے شروع ہو گی جہاں سڑک ختم ہوئی تھی ۔واضح رہے کہ ’ ’سڑک“ 1991 کی کامیاب فلم تھی جو ایک رومانوی اور تھرلر کہانی پر مبنی تھی۔
 
 
 
 

شیئر: