Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈکیتی کی واردات کے دوران 6بدمعاش گرفتار

تھانے ۔۔۔۔۔تھانے شہر کے واگلے اسٹیٹ میں واقع ایک کمپنی میں ڈکیتی کی واردات انجام دیتے ہوئے کرائم برانچ پولیس نے 6بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے دھار داراسلحہ اور ڈکیتی میںاستعمال ہونیوالا سامان برآمد کیا۔پولیس اہلکاروں نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر جائے واردات پہنچ کر ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ تمام عادی مجرم ہیں جن کیخلاف جرائم کی رپورٹیں مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ پولیس نے ان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

شیئر: