Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلدی بیماری کا شکار ہندوستانی بچی

 بھوپال۔۔۔۔۔بھوپال میں 16سالہ لڑکی شالنی یادو ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس کے تحت ہر چھٹے ہفتے اس کی جلد بدل جاتی ہے۔ اسے ہروقت اپنے جسم پر کوئی نہ کوئی کریم لگانی پڑتی ہے ، جلد کو سخت ہونے سے بچانے کیلئے ہر گھنٹے نہانا پڑتا ہے اور یوں یہ لڑکی مسائل کا شکار ہے۔مقامی خیراتی اداروں نے اس لڑکی کی کہانی سن کر دنیا بھر کے اسپتالوں کو الرٹ کردیا جس کے بعد اسپین میں اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کا مفت علاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسکے خاندان والے غریب ہیں اور ان کے پاس علاج کیلئے رقم بھی نہیں۔ یہ لڑکی نہ تو چل سکتی ہے اور نہ ہی سیدھی کھڑی ہوسکتی ہے۔اسے چلنے کیلئے بھی لاٹھی کی ضرورت پڑتی ہے۔بچی کا تعلق چترپور ضلع کے شہر نوگاؤں سے ہے۔ اب اسے علاج کیلئے آج اسپین بھیجا جارہا ہے۔شالنی کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے اور میں نے انڈین ٹی وی شو میں اسپین دیکھا ہے اور اب میں خود اپنی آنکھوں سے اسپین دیکھ سکوں گی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی جلد میں سوزش کے مرض میں مبتلا ہے۔اس بیماری میں جلد پھٹنا شروع ہوجاتی ہے تاہم وہ اس کا علاج نہیں جانتے ۔ یہ بیماری اس کی پیدائش کے وقت سے ہے ۔ وہ ہر وقت بدن پر پانی ڈالتی ہے اور ہر 3گھنٹے بعد لوشن لگاتی ہے۔ اس کی ماں کا کہنا ہے کہ میں اتنی بے بس ہوں کہ اپنی بچی کے جسم سے جلد کے ٹکڑے جھڑتے ہوئے دیکھتی رہتی ہوں۔ اس دوران میری بچی انتہائی تکلیف میں رہتی ہے ۔ اس مرض میں وہ مرتی نہیں لیکن اس کی زندگی بتدریج موت کی طرف بڑھ رہی ہے۔

شیئر: