شارجہ میں ایرانی اسکول سربمہر
ابوظبی .... متحدہ عرب امارات نے شارجہ میں ایرانی اسکول بند کردیا۔ یہ بات ایرانی وزارت تعلیم و تربیت کے ماتحت خارجی اسکولوں کے ادارے کے معاون علی حسینی نے بتاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امارات کے ساتھ ہمارے سیاسی تعلقات اچھے نہیں اسی وجہ سے بعض اسکولوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ شارجہ اور ابوظبی میں 2ایرانی اسکول مشکلات سے دوچار ہیں۔ شارجہ والے اسکول کے ا جازت نامے میں توسیع نہیں کی گئی اس بنیاد پر اسے بند کیا گیا ہے۔ حسینی نے بتایا کہ مذکورہ اسکول میں 1500طلباءزیر تعلیم تھے۔ ان میں سے 500افغانی بھی تھے۔ ایران 20برس سے زیادہ عرصے سے امارات میں اسکول کھولے ہوئے ہے۔