اماراتی صدر 2ماہ بعد وطن واپس
ابوظبی ....متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان 2ماہ سے زیادہ عرصہ کے غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ نجی دورے پر تھے۔ باہر جانے کا پروگرام ظاہر بھی نہیں کیا گیا تھا۔ اماراتی خبررساں ادارے وام نے اطلاع دیتے ہوئے یہ نہیں بتایا کہ صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کہاں گئے تھے۔واپسی کی تصاویر بھی جاری نہیں کی گئیں۔ وہ 3نومبر 2004ءسے امارات کے صدر ہیں۔