مغربی بنگال میں بڑی تعداد میں دیسی بم برآمد
سوری۔۔۔۔مغربی بنگال پولیس نے بھوم ضلع میں مارگرام کے جنگلوں سے بڑی تعداد میں دیسی بم برآمد کئے۔پولیس نے بتایا کہ دیہی علاقے کے لوگوں نے صبح ایک ویران مقام پر بوری میں رکھے ہوئے بڑی تعداد میں دیسی بم دیکھے اور پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تلاش شروع کی تو ایک پلاسٹک کی بڑی بوری میں رکھے بم برآمد کرلئے۔ پولیس نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے کھلے میدان میں لے جاکر ان تمام بموں کو ناکارہ بنا دیا۔پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔