Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریدآباد:۔۔سرکاری اسکول میں بچے کا قتل،17دن بعدباقیات برآمد

فریدآباد۔۔۔۔فرید آباد کے سیکری گاؤں کا طالب علم راہول 24اگست کو اپنے دوستوں کے ساتھ اسکول گیا تھا مگر واپس گھر لوٹ کر نہیں آیا ۔ والدین نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی تھی۔  17دن سے لاپتہ بچے کی تلاش میں والدین مارے مارے پھر رہے تھی بالآخر پولیس نے اس کی باقیات سرکاری اسکول کے احاطے سے برآمد کرلی جسے قتل کے بعد دفن کردیا گیا تھا۔دوسری جانب ہریانہ کے گروگرام کے ریان انٹر نیشنل اسکول میں 7سال کے بچے کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا اس واردات سے پورے علاقے میں غم و غصہ کی لہر پھیل گئی تھی۔اس سلسلے میں پولیس نے اسکول بس کے کنڈیکٹر کو گرفتار کیا ہے تاہم بچے کے والدین نے اسکول پر الزام لگاتے ہوئے سی بی آئی سے تحقیقات کرنے کی مانگ کی ہے۔

شیئر: