Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کے خلاف ایک اور نیب ریفرنس

اسلام آباد... نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف ،اور ان کے 2بیٹوں حسن اور حسین نوازکے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا ۔نیب آرڈیننس1999 کی شق 18جی کے تحت دائرریفرنس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ نیب نے احتساب عدالت کے اعتراض کے بعد لندن فلیٹس سے متعلق اضافی دستاویزات بھی جمع کرادیں ۔دریں اثناء شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پارک لینڈ ریفرنس اور عزیزیہ اسٹیل ملز ر ریفرنسز میں سے بعض اہم صفحات غائب ہیں۔ اسکروٹنی میں کئی غلطیاں سامنے آ ئی ہیں۔ بہت سے صفحات2 مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے گئے ۔ احتساب عدالت کے جج نے رجسٹرار کو ہدایت کی ہے کہ ریفرنسز 14 ستمبر تک عدالںت میں  پیش کئے جائیں۔ 
 

شیئر: