امر یکہ میں فائرنگ ،حملہ آور سمیت 8 ہلاک
ہوسٹن ...امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کے قریب فائرنگ سے حملہ آور سمیت 8 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔مسلح شخص نے ایک مکان میں فائرنگ کی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو مبینہ حملہ آور نے پولیس افسر پر گولی چلا دی۔ جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کے مطابق محرکات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ پلانوں کے علاقے میں پیش آیا۔ مسلح شخص نے گھر میں گھس کر7افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔