Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالم باغ کے ایکو گارڈن سے 7قیمتی مجسموں کی چوری

    لکھنؤ۔۔۔۔۔عالم باغ میں  پرانا جیل  روڈ پر واقع ایکو گارڈن سے  7 بیش قیمتی مورتیاں چوری ہو گئیں۔  واقعے کے 3 روز بعد عملے نے پولیس اسٹیشن میں  شکایت کی۔اس پر پولیس نے جانچ کی اور مقدمہ درج کرلیا۔ معلوم ہو کہ  یہ ایکو گارڈن بی ایس پی حکومت کے دوران تعمیر کیا گیا تھا۔ انسپکٹر  عالم باغ  اشوش ترپاٹھی نے بتایا کہ ایکو گارڈن کے  سپروائزر رام پوجن  تیواری کے مطابق، وہ28 اگست کو   ڈیوٹی کے بعد گھر چلے گئے۔  دوسرے  دن صبح 9 بجے پارک کے  زون 5 میں   مجسمہ نمبر 53 (بخت)،مجسمہ نمبر 55 (خرگوش)، مجسمہ نمبر 191 (ہرن کابچہ)، مجسمہ نمبر 161 (خرگوش) نہیں تھا۔ مجسموں کو اکھاڑ کر لیجانے کا  ثبوت موجود تھا، یہ معلومات  ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام کو دی گئی تھی۔یکم ستمبر کو زون 5سے ہی مجسمہ نمبر، 37,38 اور 41 (چھوٹی بخت) غائب تھا۔ سبھی  مجسمے تانبے کے تھے۔

شیئر: