Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر پور میں سڑک حادثہ،4پولیس اہلکار سمیت 5کی موت

مظفر پور۔۔۔۔بہار میں مظفر پور ضلع کے پانا پور آؤٹ پوسٹ کے نزدیک سڑک حادثے میں 4پولیس اہلکار سمیت 5افراد کی موت ہوگئی جبکہ پولیس سب انسپکٹر سمیت 3دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پانا پور کے نزدیک پولیس گشتی ٹیم ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر تلاشی لے رہی تھی ، اسی دوران پولیس سب انسپکٹر کرشن مراری بھی اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ گئے ۔ گاڑی کی تلاشی کے بعد پولیس سب انسپکٹر نے گاڑی کو جانے کا حکم دیا ۔ پولیس اہلکار سڑک کے درمیان ڈیوائڈر پر کھڑے تھے کہ مخالف سمت سے آنیوالا تیز رفتار ٹرک ڈیوائڈر پر چڑھ گیا ۔ اس حادثے میں 4پولیس اہلکاروں سمیت5افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں پولیس سب انسپکٹر سمیت 4افراد زخمی ہوئے ۔زخمی ڈی ایس پی ، آؤٹ پوسٹ انچارج سمیت 4افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا،ان میں ایک نا معلوم شخص علاج کے دوران جاں بحق ہوگیا۔ہلاک ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی شناخت فرمان انصاری، وشو موہن شرما، ومل چودھری ، منا چودھری کے طور پر ہوئی۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس رپورٹ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

شیئر: