Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان صورتحال سے پورا خطہ متاثر ہے ،ترجمان

اسلام آباد...دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغانستان اور کشمیر کے مسائل حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ افغانستا ن کی صورتحال سے پورا خطہ متاثر ہے۔ خصوصی ریڈیو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے پورے خطے پر بری طرح اثرات پڑے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ خواجہ آصف خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے دوست ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔مشاورت کے بعد جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

 

شیئر: