راولپنڈی ... کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج نے شہری آبادی کو پھرنشانہ بنایا ۔ بلا اشتعال فائرنگ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ راولا کوٹ اور نیزہ پور سیکٹر میں ایک خاتون سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر ہندوستانی فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلااشتعال فائرنگ سے خطے کا امن خطے میں پڑ سکتا ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری صورتحال کا نوٹس لے۔