ایگزیما کی شکار لڑکی گھر میں ہی محصور
ڈبلن۔۔۔۔20سالہ لڑکی ایگزیما کی شکار ہے اوراس کی روزانہ اتنی جلد جھڑتی ہے کہ اسے اپنے بستر پر ویکیوم کرنا پڑتا ہے۔ویونی ہیوکو بچپن سے ہی بیماری لاحق ہے۔وہ اب اپنے گھر سے بھی نکلنے سے ڈرتی ہے کیونکہ لوگ اسے دیکھ کرگھورنے لگتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ جب جلد جھڑنا شروع ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ کسی نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا ہو۔اس نے بتایا کہ میں شروع میں اسٹریو رائڈ کریم استعمال کرتی تھی لیکن جب مجھے اس کی لت پڑ گئی تو میں نے اسے استعمال کرنا بند کردیا۔لڑکی کا کہنا تھا کہ جلد جھڑنے کے ساتھ ہی خون بھی بہنا شروع ہوجاتاہے۔یہ لڑکی نہ تو پڑھ سکتی ہے اور نہ ہی گھر سے نکل سکتی ہے اب ایک طرح سے محصور ہوکر رہ گئی ہے۔اس نے بتایا کہ کبھی ڈاکیہ گھر پر دستک دیتا ہے تو میں اس سے خط لینے کیلئے دروازے تک جانے سے ڈرتی ہوں۔