ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ میگن مارکل اوربرطانوی شہزادے ہیری نے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مشہور امریکی اداکارہ میگن مارکل بہت جلد برطانیہ کے شاہی خاندان کی بہو بننے والی ہیں۔ خبروں کے مطابق دونوں نے شادی کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے میگن مارکل اور پرنس ہیری بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے ۔آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کے بڑے بیٹے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بعد اب باری پرنس ہیری کی باری ہے ۔ اداکارہ میگن اور ہیری کی دوستی کے چرچے کافی دنوں سے عام ہیں۔