Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11 ہزار خالی شامی پاسپورٹس پر داعش کا قبضہ

    برلن ۔۔۔۔۔۔ داعش  نے 11 ہزار سے زائد خالی شامی پاسپورٹس پر قبضہ کر لیا ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی اخبار میں انکشاف کیا گیا کہ محققین  نے شام میں حکام کی جانب سے  خالی پاسپورٹس کے نمبروں کی فہرست تیار کی ہے۔یہ پاسپورٹ اصلی دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان میں کوئی بھی شخص اپنی ذاتی تفصیلات پْر کر سکتا ہے۔جرمنی کے  حفاظتی  اداروں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے دفاتر سے 18 ہزار پاسپورٹ چوری ہوئے جن میں کئی ہزار داعش تنظیم کے علاوہ  دیگر تنظیموں کے ہاتھوں میں چلے گئے۔وفاقی پولیس کی ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ دہشت گرد تنظیمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ممکنہ حملہ آوروں یا اپنے حامیوں کو یورپ اور  جرمنی میں داخل کرانے کی کوشش کر رہی  ہے جن پر گرفت آسان کام نہیں ہے۔

شیئر: