مکہ مکرمہ..... شاہ عبدالعزیز عالمی مقابلہ برائے حفظ و تجوید و تفسیر قرآن محرم 1439ھ کو حرم شریف کے دالانوں میں منعقد ہو گا۔ 79ممالک کے 117امیدوار شریک ہو ں گے۔ یہ 39واں مقابلہ ہے۔ 4درجوں میں ہو گا۔ پہلے درجے میں 16دوسرے میں 51، تیسرے میں 34اور چوتھے میں 16امیدوار شریک ہوں گے۔ یہ اعلان وزیراسلامی امور شیخ صالح آل الشیخ نے کیا ہے۔ مسابقے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر منصور السمیح نے بتایا کہ امیدوار بہت سارے تھے۔ شرائط پر پورے اترنے والوں کا ہی انتخاب کیا گیا ہے۔ شرائط یہ ہیں کہ امیدوار پہلی مرتبہ حصہ لے رہا ہو، عمر 25برس سے زیادہ نہ ہو، اپنے وطن کا مشہور اور پیشہ ور قاری نہ ہو، متعلقہ زمرے کی نشاندہی بھی کر دی جائے۔