مملکت: گردے کے مریض 18ہزار سے تجاوز کر گئے
ریاض.... امیر فہد بن سلمان فلاحی ادارے نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں 18ہزار افراد گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ 1401ھ میں گردے کے مریضوں کی تعداد 83سے زیادہ نہیں تھی۔ امیر فہد بن سلمان فلاحی ادارہ معاشرے کے تمام طبقوں کی خدمت کررہا ہے۔ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے گردے کے مریض کو مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے میںپیش پیش ہے۔ آگہی مہم کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ ریاض، جدہ اور الخبر کے بڑے تجارتی مراکز اور پارکوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران آگہی مہم چلائی گئی۔