ریاض .... غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کرنے پر قطری اسٹاک ایکسچینج کا گراف غیر معمولی طور پر گر گیا۔ اسٹاک ایکسچینج کے گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے قطری حصص جتنے خریدے تھے اس سے زیادہ فروخت کر ڈالے۔ قطری جہاز راں کمپنی کے حصص 5.6فیصد اور قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک کے حصص کی قیمتیں 2.8فیصد تک گر گئیں۔ دوحہ بینک نے بیرون قطر اپنے 10ملازم برطرف کردیئے۔ متعدد ملازمین کو بغیر تنخواہ کے لمبی چھٹی پر بھیج دیا۔ قطر کا پانچواں بڑا بینک سال رواں کے آخر میں یہ فیصلہ کریگا کہ جن لوگوں کو لمبی چھٹی پر بھیجا گیا ہے آیا انہیں ملازمت پر برقرار رکھنا ہے یا انہیں سبکدوش کردینا ہے۔