راولپنڈی ... ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ فائرنگ سے ایک شہری محمد ظہور جا ں بحق ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے بدھ کو ورکنگ باونڈری کے پمکیاں سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ مارٹر گولے اور خود کا ر اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ پاکستان رینجرز نے اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا۔جوابی کارروائی میں ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔