Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیر سے یورپی سفراءکی ملاقاتیں

ریاض.... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے بدھ کو ان کے دفتر میں برطانیہ ، نارو ے اور ڈنمارک کے سفراءنے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سفراءنے اسناد سفارت کی نقول پیش کیں۔ اس موقع پر سیکریٹری خارجہ جمال عقیل اور پروٹوکول افسر عزام القین بھی موجود تھے۔ 

شیئر: