Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے دورہ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں روسی عہدیدار

 ریاض.... روسی وفاقی کونسل کی سربراہ "فیلنٹینا میٹ فینکو" نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ روس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی تحریک ملے گی، انہوں نے بدھ کو ماسکو میں سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات عواد بن صالح العواد سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ شاہ سلمان کا دورہ روس تاریخی واقع ہو گا۔ روس سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نازاں ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دو طرفہ تعلقات کوجدید خطوط پر استوار کرنے سے دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کو فائدہ ہو گا۔ اس کی بدولت علاقائی اور عالمی امن و استحکام پر خوشگوار اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ سلمان کے دورہ روس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ دورہ کامیاب اور مفید ثابت ہوگا۔

شیئر: